پاکستان
22 مئی ، 2013

میاں صاحب کو ابھی سے وزیر اعظم سمجھتا ہوں،صدرزرداری

میاں صاحب کو ابھی سے وزیر اعظم سمجھتا ہوں،صدرزرداری

میاں صاحب کوابھی سے وزیراعظم سمجھتا ہوں، صدرزرداری
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔میاں نواز شریف کا کہنا ہے اگر اپنی ذات کو سامنے رکھتے تو شاید ساتھ نہ بیٹھتے،ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے سب کو ساتھ چلنا چاہیے جبکہ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ وہ ابھی سے میاں صاحب کو وزیر اعظم سمجھتے ہیں ایوان صدر اسلام آباد میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں میاں نواز شریف نے کہا کہ ہمارے سامنے پاکستان تھا اپنی ذات نہیں،اگر ذات سامنے ہوتی تو شاید ساتھ نہ بیٹھتے۔صدر زرداری سے کہا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر پاکستان کی تعمیر کریں۔آرمی چیف سے ملاقات کے سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو جتنے مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لیے قوم اور ملک کے تمام اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے ،بے نظیر بھٹو کے ساتھ جو مفاہمتی ایجنڈا شروع کیا تھا اس کو آگے بڑھائیں گے۔اس موقع پر صدر زرداری نے کہ وہ تو ابھی سے میاں صاحب کو وزیرا عظم سمجھتے ہیں۔انہیں ایوان صدر سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملک کو کوئی بھی جماعت تنہا مسائل سے نہیں نکال سکتی۔میاں نواز شریف کو وزارت عظمی کے لئے ووٹ دینے کے معاملے پر صدر زرداری نے کہا کہ اس کا فیصلہ امین فہیم کریں گے وہ تو پارٹی معاملات سے الگ ہو چکے جبکہ صدر زرداری سے استعفے کے مطالبے پر میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ منتخب جمہوری صدر ہیں۔

مزید خبریں :