پاکستان
23 مئی ، 2013

ایم کیوایم پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی فوری طور پر تحلیل کردی گئیں

ایم کیوایم پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی فوری طور پر تحلیل کردی گئیں

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی اور نائن زیرو کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نئی رابطہ کمیٹی کے ناموں کا چناوٴ بروز ہفتہ مورخہ 25 مئی 2013ء کو جناح گراوٴنڈ میں کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا۔ یہ اعلان الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیوایم کے ذمہ داران کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے فوری طور پرلندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیاہے اور تنظیمی معاملات کی نگرانی کیلئے عارضی طور پرسات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جوکہ ہفتہ کے دن تک تمام انتظامات کو سنبھالے گی جبکہ رابطہ کمیٹی کے سابق اراکین بطورمعاونین سات رکنی کمیٹی کی معاونت کریں گے۔ نئی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا چناوٴبروز ہفتہ کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء الطاف حسین نے عارضی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24 گھنٹے میں نائن زیرو کی نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نام سے آگاہ کریں۔

مزید خبریں :