09 مارچ ، 2012
میانوالی … میانوالی میں زہریلا کھانا کھانے سے 15افراد بے ہوش ہوگئے۔تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہرنولی کے علاقے میں زہریلا کھاناکھانے سے 15افراد بیہوش ہوگئے۔تمام افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں 4افراد کی حالت نازک ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ افراد نے مرغی کا باسی سالن کھایا تھا۔واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔