24 مئی ، 2013
واشنگٹن …ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایم کیو ایم امریکہ سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور اٹلانٹا کے چیپٹر انچارج نے شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگراں عبادالرحمن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رُکن ثاقب محی الدین اور اٹلانٹا کے چیپٹر انچارج نے اجلاس کے شرکاء کو کنونشن کے انتظامات اور تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیاکہ "قائد کا پاکستان "کے عنوان سے 28تا30جون تک اٹلانٹا میں منعقد ہونے والے ایم کیو ایم امریکہ کے 17ویں کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ کارکنان سولہ سے زائد شہروں میں پاکستانی کمیونٹی سے رابطے کرکے ان کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کنونشن کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اٹلانٹا چیپٹر کے ذمہ داران اور کارکنان کی کنونشن کی کامیابی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں کنونشن کے لئے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے