پاکستان
10 مارچ ، 2012

18 مارچ کو یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع حیدر آباد میں ہوگا، الطاف حسین

18 مارچ کو یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع حیدر آباد میں ہوگا، الطاف حسین

حیدر آباد … الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ 18 مارچ کو ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع حیدرآباد میں منایا جائے گا۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے حیدر آباد کے ذمہ داروں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کہی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ حیدرآباد میرا شہر ہے اور میں حیدرآباد کا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بہت سارے ہیں مگر الطاف حسین کے گھر حیدرآباد کی بات ہی کچھ اور ہے۔ قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ جس طرح حیدر آباد کے کارکنان اور ذمہ داران نے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ الطاف حسین نے حیدرآباد زون کے ذمے دار وں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ مرکزی اجتماع کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردیں۔

مزید خبریں :