پاکستان
12 جون ، 2013

لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں آتشزدگی ،ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں آتشزدگی ،ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور…لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ کی ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،جس سے ہزراوں روپے مالیت کا کپڑا جل کرخاکستر ہوگیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق اعظم کلاتھ مارکیٹ کے ایک پلازے کی پہلی منزل پر واقع دکان میں آگ رات کے وقت لگی جس سے بھاری مالیت کا کپڑا جل کر خاک ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ کودوسری دکانوں تک پھیلنے سے روک دیا۔آگ بجھانے کے اس عمل میں ریسکیو اورفائربریگیڈکی 7 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ریسکیوحکام کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے دوران وولٹیج کی کمی بیشی شارٹ سرکٹ کاباعث بنتی ہے،جس سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں :