12 جون ، 2013
تھر…صحرائے تھر کا حسن رانی کھیت بیماری کے پنجوں سے نہیں نکل سکا ہے،آج بھی بیماری میں مبتلا 8 نایاب مور ہلاک ہوگئے۔تھرپارکر میں موروں کی دشمن بیماری رانی کھیت ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق رات سے اب تک گاوٴں سرجائی میں 4 اور گاوٴں دابڑی میں 4 مور ہلاک ہوچکے ہیں ،جس کے بعد چار روز کے دوران رانی کھیت سے ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے۔