12 جون ، 2013
اسلام آباد…مختلف وزارتوں میں سیکرٹ فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے سینئر تجزیے کار حامد میر کے مطابق داخلہ، خارجہ ،اطلاعات، آئی ٹی سمیت کئی وزارتوں کے سیکرٹ فنڈ ختم کر دیئے گئے ہیں ،اطلاق سے امریکا اور برطانیہ کے سفارتخانوں کے سیکرٹ فنڈز ختم ہو جائیں گے۔11جون 2013 سے 16وزارتوں کے خفیہ فنڈ ختم کردیئے گئے ہیں،آیندہ سے انٹیلی جنس ایجنسیز سیکرٹ فنڈز استعمال کرسکیں گی،خفیہ ادارے کے سیکرٹ فنڈز کو آڈیٹر جنرل پاکستان آڈٹ کرے گا۔سیکرٹ فنڈ ختم کرنے سے حکومت کو6 ارب روپے کی بچت ہو گی۔