12 جون ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سندھ میں 22 جنوری 2002 سے آوٹ آف ٹرن تمام پروموشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے کوٹہ سے زائد 15 اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریاں بھی کالعدم قرار دی گئی ہیں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو واپس ان کے عہدوں پر بجھوا دیا ہے ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹس کی ترقیوں اور تقرریوں کے حوالے سے قانون سازی غیر قانونی ہے ، اگر مقننہ باربار ایسا عمل کرے جو غیر قانونی ہو تو اسے نیک نیتی پر مبنی قرار دینا مشکل ہے۔