پاکستان
12 جون ، 2013

سپریم کورٹ : نگران دورحکومت کی تقرریاں و تبادلے کالعدم قرار

سپریم کورٹ : نگران دورحکومت کی تقرریاں و تبادلے کالعدم قرار

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے نگران دورحکومت کی تقرریاں و تبادلے کالعدم قرار دیدیئے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ نئی حکومت 15 دن میں تمام تقررو تبادلوں کا جائزہ لے سکتی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نگران حکومت کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم اور کابینہ صرف روزمرہ کے معاملات چلاسکتی ہے ۔11 ہفتے میں اقربا پروری کی بنیاد پر 442 تبادلے اور تقرریاں کی گئیں۔ یہ تقرریاں و تبادلے الیکشن پراثرانداز ہونے کیلئے کئے گئے ، عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اہم تقرریوں سے متعلق تین رکنی کمیشن بنایا جائے جس میں چیئرمین نیب کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ،وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی تقرری کو کیس سے علیحدہ کر دیا گیا، ان کا کیس الگ سے سنا جائے گا۔

مزید خبریں :