پاکستان
12 جون ، 2013

کراچی میں موسم ابر آلود،ہلکی بارش کا بھی امکان

کراچی میں موسم ابر آلود،ہلکی بارش کا بھی امکان

کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی مکمل اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ دوپہر میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کے امکان ہے جبکہ دوپہر میں بارش کی بھی پیشن گوئی ہے ۔

مزید خبریں :