پاکستان
12 جون ، 2013

پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کرائم برانچ ٹیم کوئٹہ سے اسلام آبادروانہ

 پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کرائم برانچ ٹیم کوئٹہ سے اسلام آبادروانہ

کوئٹہ…سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کرائم برانچ کی ٹیم کوئٹہ سے اسلام آبادروانہ ہو گئی ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائرکٹر کرائمز کی سربراہی میں روانہ ہوئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ذرائع کرائم برانچ کے مطابق مشرف کا سفری ریمانڈ طلب کرکے انھیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے مشرف سمیت 4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔

مزید خبریں :