پاکستان
12 جون ، 2013

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کی شدت میں قدرے کمی

لاہور…پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہو ئی ہے۔مظفر گڑھ اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد بادل خوب جم کے برسے جس سے ماحول نکھرگیا۔ چیچہ وطنی اور گردونواح میں رات سے ہی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔وہاڑی ،ساہیوال اور جہانیاں میں بھی بارش نے گرمی کو بھگا دیا ہے۔بلوچستان کے علاقوں سبی اور بولان میں کل کی بارش کے بعد بادل چھائے ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے کشمیر،پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :