پاکستان
12 جون ، 2013

پشاور میں کئی روز کی شدیدگرمی کے بعد بادل چھاگئے،بارش کا امکان

پشاور…کئی دنوں تک آگ برسانے کے بعد سورج آج پشاور میں بادلوں کی اوٹ میں ہے ،موسم خوش گوار ہو گیا اورگرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔گزشتہ روز پشاور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب شہر میں کہیں کہیں بارش ہوئی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔ آج بھی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :