12 جون ، 2013
ڈیرہ مراد جمالی …ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے فوڈ کنٹرولرنصیرآباد فیض محمد کو اغوا ء کرلیا۔پولیس کے مطابق فوڈ کنٹرول نصیرآباد فیض محمد کو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے وارڈ نمبر دو میں واقع ان کی رہائشگاہ سے اغواء کیا گیا۔مسلح اغوا ء کار انہیں لے کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوڈ کنٹرولر فیض محمد کی بازیابی کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔