پاکستان
12 جون ، 2013

خیبر پختون خوا :کابینہ کی تشکیل میں تاخیر،حکومتی کارکردگی متاثر

 خیبر پختون خوا :کابینہ کی تشکیل میں تاخیر،حکومتی کارکردگی متاثر

پشاور…خیبرپختونخوامیں چارجماعتی اتحادی حکومت تشکیل توپاچکی ہے۔لیکن ابھی تک صوبائی وزراء کے انتخاب کوحتمی شکل نہیں دی جاسکی،جس کی وجہ سے حکومتی کارکردگی متاثرہورہی ہے۔11مئی کے انتخابات کے بعد خیبرپختون خوا پہلا صوبہ تھا جہاں وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھایا۔ وزیر اعلیٰ تو پہلے آیا لیکن کابینہ ہنوزندارد ہے۔ تحریک انصاف کے پرویز خٹک 31 مئی کو صوبہ کے وزیر اعلیٰ بنے۔دوہفتے بعد تک صوبائی کابینہ میں صرف دو سینئر وزراء شامل تھے۔ جنہوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ حلف لیا تھا۔ پہلے اتحادیوں میں تعلیم کی وزارت پر اختلافات اٹھے۔ جماعت اسلامی صوبہ کے نونہالوں کو اپنے خیالات پڑھانے پر مصر رہی۔ جبکہ تحریک انصاف کا تعلیم سے متعلق اپنا ایجنڈا ہے۔ دونوں جماعتوں نے تعلیم کی وزارت لینے کی بھر پور کوشش کی تاہم عمران خان کی تحریک بازی لے گئی اور جماعت کو لچک کا مظاہرہ کرنا پڑا۔اسی لے اور دے میں دو ہفتے گذر گئے۔ دوسرا مسئلہ حکومت کی سیاست میں نووارد تحریک انصاف کا اندرونی ہے،یعنی وزارتیں کم اور امیدوار زیادہ ہیں۔ وزارتوں کی تقسیم میں نظر انداز رہنے والے تحریک انصاف کے اراکین ناراض تھے اور پارٹی کے صوبائی رہنما انہیں منانے میں ناکام رہے ۔ معاملہ اب عمران خان تک پہنچ گیا ہے ، دیکھتے ہیں لاہورکن خوش نصیبوں کو وزارتوں کا تاج پہناتاہے اورنظر انداز ہونے والوں کو کیسے قابوکرتا ہے۔

مزید خبریں :