پاکستان
12 جون ، 2013

خفیہ فنڈ ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری،6ارب کی بچت ہو گی

خفیہ فنڈ ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری،6ارب کی بچت ہو گی

اسلام آباد…وزارت اطلاعات سمیت سولہ وفاقی وزارتوں کے خفیہ فنڈ ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس سے سرکاری خزانے میں چھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔ایجنسیوں کے خفیہ فنڈز کا بھی آڈٹ ہوگا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11 جون 2013 سے 16 وزارتوں کے خفیہ فنڈ ختم کردیئے گئے ہیں۔ ان میں وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں سیکرٹ فنڈ استعمال کرسکیں گی تاہم آئین پاکستان کے آرٹیکل 170 کی سب کلاز2 کے مطابق ایجنسیوں کے خفیہ فنڈزکا آڈٹ کروایا جائے گا،اس سلسلے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو یہ ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی وزارت خفیہ فنڈ استعمال نہ کرے۔ خفیہ ادارے بھی اپنے فنڈز آڈ ٹ کروائیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے سفارتخانوں کے سیکرٹ فنڈز بھی ختم کردیئے گئے ہیں۔16 وزارتوں کے خفیہ فنڈ ختم کرنے سے حکومت کو6 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

مزید خبریں :