11 مارچ ، 2012
شیخوپورہ …ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار احمد چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف جلد ہی بڑا آپریشن کیا جائے گا شیخوپورہ ریجن کے پولیس افسروں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہل کار رزق حلال کھائیں اور لوگوں کی دعائیں لیں۔ تھانوں یا ٹریفک پولیس کا کوئی اہل کار رشوت لینے سے باز نہ آیا تو اسے حوالات میں بند کر دیا جائے گا۔ ذوالفقاراحمد چیمہ نے کہا کہ جو پولیس افسر نیک نیتی اور خلوص سے کام کرے گا اسے انعامات کے ساتھ اچھی پوسٹنگ بھی دی جائے گی۔