Geo News
Geo News

پاکستان
25 جون ، 2013

نئی انرجی پالیسی تیار ، پیداوار 26800میگاواٹ کی جائے گی

 نئی انرجی پالیسی تیار ، پیداوار 26800میگاواٹ کی جائے گی

اسلام آباد…وفاقی حکومت نے نئی انرجی پالیسی تیار کرلی ہے جس کے تحت آئندہ 3سال میں بجلی کی پیداوار 26,800میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی اور بجلی کی اوسط پیداواری قیمت 14 روپے 67 پیسے سے کم کرکے 10 روپے تک لائی جائے گی۔توانائی پالیسی پر وزیراعظم نواز شریف کو 27 جون کو حتمی پریذنٹیشن دی جائے گی۔ 29 جولائی کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں کو اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد وزیر اعظم نئی انرجی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ نئی انرجی پالیسی کے تحت بجلی کی پیداوار12200میگا واٹ سے 26ہزار800میگا واٹ تک بڑھائی جائے گی۔ بجلی کی پیداواری قیمت میں اوسطاً30فیصد تک کمی اور لوڈ شیڈنگ کو صفر تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :