Geo News
Geo News

پاکستان
25 جون ، 2013

واپڈا ہمیں دیا جائے ایک ہفتے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں ، پرویز خٹک

واپڈا ہمیں دیا جائے ایک ہفتے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں ، پرویز خٹک

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ واپڈا خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا جائے تو ایک ہفتے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔صوبائی اسمبلی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں خیبر پختونخوا کا حصہ 13 فیصد ہے جو صوبہ کو نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی بجلی کی ضرورت 2400 میگا واٹ ہے لیکن فرسودہ سٹم 2400 میگا واٹ کو برداشت نہیں کر سکتا ۔ پرویز خٹک نے دعوی کیا کہ واپڈا خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا جائے تو ایک ہفتہ میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں عوام کے مسائل حل نہ کر سکے تو عہدہ چھوڑ دیں گے۔

مزید خبریں :