25 جون ، 2013
کراچی …جیوٹی وی نیٹ ورک کی شہرہ آفاق رمضان ٹرانسمیشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی رمضان کی نشریات کا اس سال عنوان ” امان رمضان“ ہوگا۔یہ اعلان عالم گیر شہرت یافتہ براڈکاسٹر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نیشب برات کے روح پرور اجتماع ”لیلة المبارکہ“میں کیا۔شب برات کی روح پرورساعتوں میں فضیلت ،عبرت اور نجات کے لیے جیو ٹی وی نیٹ ورک کے تحت عظیم الشان ”لیلة المبارکہ“ ٹرانسمیشن ہوئی۔ایمان افروزلمحات کی ابتدا ء تلاوت قرآن پاک اور حمد وثنا سے ہوئی تو محفل کے آغاز میں ہی پْرکیف روحانی سماں بندھ گیا۔مختلف مکاتب فکر کے ممتاز علمائے کرام نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیے تو ماحول میں دینی فہم و فراست کے ساتھ ایک فیملی جیسی بے تکلفی چھاگئی۔ کراچی اور لاہور میں قبرستانوں میں موجود مولانا ضیا الحق نقشبندی اور مفتی محمد نعیم مدنی نے ویڈیو لنک کے ذریعے عوام کی اصلاح فرمائی۔جیونیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بری طرح متاثر ہے، نہ مساجد محفوظ ہیں اور نہ امام بارگاہیں۔”لیلة المبارکہ “کے فقیدالمثال اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین، بزرگ، جوان اور بچوں نے شرکت کرکے بے پناہ عقیدت اورمحبت کا ثبوت پیش کیا۔اس موقع پر خصوصی طور پر ٹارگٹ کلنگ ، سانحہ عباس ٹاوٴن اور سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے متاثرین اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی اور اپنی تکالیف سے آگاہ کیا۔ذکر الہٰی اوردرودوسلام کی پرکیف صداوٴں سے معمور یہ محفل صبح صادق تک جاری رہی۔اجتماع کا اختتام معروف روحانی شخصیت مولانابشیر فاروق قادری کی رقت آمیزدعاپرہوا۔لیلة المبارکہ کے مبارک لمحات میں ہی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانی والی رمضان نشریات کا اعلان بھی کیا جس کا اس سال عنوان ”امان رمضان“ہوگا۔امان رمضان نشریات کے لیے جیوٹی وی نیٹ ورک کے زیر اہتمام پورے ماہ رمضان المبارک امن کا شہر بسایا جائے گا ،جس میں امت مسلمہ اور خصوصاً پاکستان میں امن کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔