Geo News
Geo News

پاکستان
25 جون ، 2013

اسلام آباد: تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد…اسلام آباد پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتارکر لیے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ایس پی انوسٹی گیشن مستنصر فیروز نے بتایا کہ آصف اللہ اور عابد نامی دہشت گردوں نے ہنگو میں کارروائی کی جس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فرید خان سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دہشت گردوں کو ترنول کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا، آصف اللہ 37 وارداتوں میں ملوث تھا۔وہ ہنگوکا رہائشی اورتحریک طالبان ملا نبی گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید خبریں :