25 جون ، 2013
کراچی …کراچی کی نئی سبزی منڈی میں ایک مزدور کو قتل اور دو کو زخمی کردیا گیا ، واقعے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیا گیا اور اس دوران جیو نیوز کی ٹیم پر بھی حملہ کیا گیا ، پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کرنے کے الزام میں 13افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اوران کے زیر استعمال گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سپر ہائی وے پر نیو سبزی اور فروٹ منڈی میں ایک جلوس جنازہ میں شامل شر پسند عناصر نے فائرنگ کر کے سبزی منڈی کے ایک مزدور کو قتل جبکہ دو کو زخمی کردیا، واقعے کے خلاف مزدور اور تاجر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلاکر سپر ہائی وے بلاک کردی۔ اس دوران کوریج کے لیے پہنچنے والی جیونیوز کی ٹیم پر بھی مظاہرین نے حملہ کردیا۔کیمرامین پر تشدد کیااور کیمرا توڑ دیا۔ ایس ایس پی ملیر مظہر نواز شیخ نے بتایا کہ فائرنگ کرنیوالے 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور گاڑی برآمد کر لی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو موقع پر تعینات اہلکاروں اور سبزی منڈی کے مزدوروں نے بھی شناخت کر لیا ہے، مظاہرین نے گرفتاریوں کے بعد سپر ہائی وے پر احتجاج ختم کردیا۔