Geo News
Geo News

پاکستان
25 جون ، 2013

مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، زندگی مفلوج

سری نگر…بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی تھی۔ اس موقع پر دکانیں ، کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے ، بینک اور نجی دفاتر بند رہے۔ سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا اور لوگ گھروں تک محدود رہے۔ بھارتی وزیراعظم کے دورے کی وجہ سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سری نگر میں سیکیورٹی اہل کاروں نے ہر ایک کلو میٹر کے بعد بیریئرز لگاکر چیکنگ کی۔ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد بھارت اور عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جسے ابھی حل ہونا ہے۔

مزید خبریں :