پاکستان
14 مارچ ، 2012

فرقہ واریت اور خودکش بمبار نئے خطرے ہیں، رانا ثناء اللہ

فرقہ واریت اور خودکش بمبار نئے خطرے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور… وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود ایلیٹ فورس کا جو پودا لگایا تھا اسے جوانوں نے اپنے خون پسینے سے شہریوں کیلئے شجر سایہ دار بنا دیا۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لاہور میں ایلیٹ فورس کی 14 ویں پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس کا قیام بلاشبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ایک محفوظ اور پرامن معاشرہ صرف قانون کی حکمرانی کے نفاذ سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی نشاندہی اور گرفتاری کے عمل کو مکمل کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بم دھماکے، دہشت گردی، فرقہ واریت اور خود کش بمبار ایک نئے خطرے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ پنجاب کے عوام کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

مزید خبریں :