پاکستان
14 مارچ ، 2012

پنجاب بینک اسکینڈل، سپریم کورٹ کی نیب پر کڑی تنقید

پنجاب بینک اسکینڈل، سپریم کورٹ کی نیب پر کڑی تنقید

اسلام آباد… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری نے پنجاب بینک کے قرض اسکینڈل کی تحقیقات اور قانونی پیشرفت پر نیب کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے ریمارکس میں کہاہے کہ نیب ، قانون کے کسی لفظ کا احترام نہیں کرتا اور لوگ جیلوں میں پڑے سڑ اور مر رہے ہیں۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ نیب اپنا کام نہیں کرتا اور ساری مصیبت عدالتوں پر ڈالی ہوئی ہے،انہوں نے تنقیدی انداز میں کہاکہ نیب کی کارکردگی کیا ہے ، اس پر تو اخباریں بھری پڑی ہیں، انہوں نے کہاکہ قانون کہتا ہے 30 دن میں ٹرائل شروع کرائیں، شیخ افضل 30 ماہ سے جیل میں ہے، اس پر نیب کے پاس کیا توجیح ہے، نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ شیخ افضل کا ٹرائل جلد شروع ہونے والا ہے، عدالت نے حارث افضل کی فروخت شدہ جائیداد کو خریداروں کے نام انتقال 22 مارچ تک کرادینے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :