14 مارچ ، 2012
خار…باجوڑایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق دھماکا باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ہوا، دھماکے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔