پاکستان
16 مارچ ، 2012

کرم ایجنسی، مسافر کوچ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،16مسافر زخمی

کرم ایجنسی، مسافر کوچ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،16مسافر زخمی

پارہ چنار… کرم ایجنسی میں پارا چنارسے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر ریمورٹ کنٹرول حملے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پارا چنارسے پشاور جارہی تھی جب علاقہ چار خیل میں ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس سے کوچ میں سوار 16مسافر زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ اسپتال ٹل منتقل کردیا گیا ہے۔پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق حملے کے بعدقومی رضا کاروں نے علاقہ کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔12مارچ کو بھی لوئر کرم کے علاقہ پیر قیوم میں مسافر کوچ پر ریمورٹ کنٹرول حملے میں 2افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :