18 مارچ ، 2012
سنگاپور …سنگاپور میں ایک منفرد اسٹائل کا فیشن شو منعقد کیا گیا جہاں ایک سو70 میل فیمل ماڈلز کی کیٹ واک نے سرعام شائقین کو دیکھنے کی دعوت دے ڈالی۔شو شروع ہونے سے پہلے ہی بارش نے موسم کو خوبصورت بنا دیا، فیشن شو 6 ہفتے تک جاری رہے گا۔ماڈلز نے ویوین ویسٹ ووڈ ، جسٹ کیولی ٹو مارکس اور اسپنسر کے ملبوسات پہنے۔ ماڈلز کی تیاری کے لیے سڑک پر ہی خیمے نصب کیے گئے۔Orchard روڈ پر ٹریفک کیک نظام کو بحال رکھنے کے لیے متبادل راستے بنائے گئے،انتظامیہ کے مطابق سڑک پر فیشن کے جلووں کے لیے تین ماہ تک دس اجلاس کیے گئے۔ آخر کار اس منفرد شو کی اجازت مل گئی۔