کھیل
18 مارچ ، 2012

پاکستان کا بھارت کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ

پاکستان کا بھارت کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ

ڈھاکا…پاکستان نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈھاکا میں ایشیا کپ کے دوران محمد حفیظ اور ناصرجمشید نے یہ ریکارڈ قائم کیا۔ میچ کے 30 ویں اوور میں مجموعی اسکور 181 ہے اور محمد حفیظ 92 اور ناصر جمشید 83 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل سعید انور اور عامر سہیل نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 144 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :