کھیل
18 مارچ ، 2012

ایشیا کپ: حفیظ اور ناصر کی سنچریاں، بھارت کو فتح کیلئے 330 رنز کا ہدف

ایشیا کپ: حفیظ اور ناصر کی سنچریاں، بھارت کو فتح کیلئے 330 رنز کا ہدف

میر پور (بنگلہ دیش) … پاکستان نے ایشیا کپ کے میچ میں حفیظ اور ناصر جمشید کی سنچریوں اور 224 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت بھارت کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دیا ہے، یونس خان نے نصف سنچری اسکور کی۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر نے ان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 224 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 329 رنز بنائے اس طرح بھارت کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف ملا ہے۔ محمد حفیظ 105رنز پر اشوک ڈنڈا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوئے، انہوں نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگا، ناصر جمشید 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر عرفان پٹھان کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوگئے۔ یونس خان 34 گیندوں پر 52 رنز بنا سکے، انہیں پراوین کمار کی گیند پر سریش رائنا نے شاندار کیچ پکڑ کر واپس پویلین لوٹنے پر مجبور کیا۔ عمر اکمل 28، شاہد آفریدی 9 ، حماد اعظم 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرلئے۔مصباح الحق 4 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے پراوین کمار نے 10 اوورز میں 77رنز کے عوض 2 اوراشوک ڈنڈا نے 8 اوورز میں 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ عرفان پٹھان 69 رنز دے کر ایک اور روی چندرن ایشون 56 رنز کے بدلے ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

مزید خبریں :