پاکستان
15 ستمبر ، 2013

اپر دیر میں پاک فوج کے افسران کی شہادت قومی سانحہ ہے ، آغا حامد موسوی

اسلام آباد… سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اپر دیر میں پاک فوج کے جنرل ثنا اللہ اور دیگر افسران کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قراردیا ہے ۔ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مذاکرات کے فیصلے کے بعد میران شاہ شمالی وزیرستان اور دیر میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملے لمحہ فکریہ ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مادر وطن پرنچھاور ہونے والاعساکر پاکستان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گااور فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔اپر دیر میں پاک فوج کے افسران کی شہادت قومی سانحہ ہے ۔

مزید خبریں :