پاکستان
15 ستمبر ، 2013

ایم کیو ایم کی جانب سے نیو یارک ٹائمز کے رپورٹر و ایڈیٹر کو ہرجانے کا نوٹس

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے صحافی ڈیکلن والش اور اخبار کے ایڈیٹر ، پرنٹر اور پبلشر کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد ، شرانگیز اور من گھڑت رپورٹ شائع کرنے پر 10ملین ڈالر کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔ ایم کیوایم کی طرف سے نوٹس معروف قانون دان سینیٹر فروغ نسیم کی جانب سے دیا گیا ۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خبر کی وجہ سے ایم کیوایم اوراس کے قائد الطاف حسین کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اس لیے نیو یارک ٹائمز ، اس کے پرنٹر اور پبلشر اور صحافی ڈیکلن والش 7دن کے اندر اندر غیر مشروط طور پر معافی مانگیں اور اس کو اخبار اور الیکٹرانک ذرائع سے مشتہر کریں اور 10ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کریں ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اخبار کی طرف سے معافی نہیں مانگی گئی تو ان کے خلاف قانونی اور عدالتی کاروائی کی جائے گی ۔

مزید خبریں :