Geo News
Geo News

پاکستان
16 ستمبر ، 2013

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کراچی پولیس چیف

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کراچی پولیس چیف

کراچی…کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ آج ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی ، لیاری کے گینگسٹرز اور سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کالعدم لشکرجھنگوی کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے ، ملزمان اصغرخان، ابو قاسم ، صدیق اکبر اور انیس بم دھماکوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بم بنانے کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔شاہد حیات نے بتایا کہ ملزمان لوگوں کو دہشت گردی کی تربیت لینے کیلئے افغانستان بھیجتے تھے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جوہر آباد اور عزیز آباد میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ثاقب غنی، محمد اقبال اور بابر کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماڑی پور میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے دو ملزمان طارق اور عبدالحمید کواسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان سات افراد کے قتل میں ملوث ہیں جبکہ ڈاکس تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم محمد علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :