16 ستمبر ، 2013
لاہور…لاہور کے نواحی علاقے سندر میں 6سال کی ایک اوربچی درندگی کا شکارہو گئی،بچی بھٹی مزدور کی بیٹی ہے،جسے ایک نشئی بھٹہ مزدور نے سفاکیت کا نشانہ بنایا ،ملزم کو گرفتار کرلیاگیاہے۔پولیس کے مطابق لاہورکے نواحی علاقہ سندر میں بھٹہ مزدورکی6سال کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی،جسے25سالہ بھٹہ مزدوربوٹا قریبی کھیتوں میں لے گیا اورمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، بچی کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہو گئے،ملزم اُنہیں دیکھ کر بھاگ گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے،تاہم ملزم کا کہناہے کہ اس نے لڑکی کو پکڑا ضرور تھامگر زیادتی نہیں کی،حتمی رپورٹ ڈی این اے ٹیسٹ سے سامنے آئے گی۔