Geo News
Geo News

پاکستان
16 ستمبر ، 2013

دوسال میں دہشتگردی کے2174واقعات ہوئے، وفاقی وزیرداخلہ

دوسال میں دہشتگردی کے2174واقعات ہوئے، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ دو سال میں دہشت گردی کے 2174 واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 772 اہلکاروں سمیت دو ہزار تین سو 85 افراد جاں بحق ہوئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ سال میں ہتھیاروں کے70 ہزار لائسنس جاری ہوئے۔وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے قومی اسمبلی میں دو سال میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تفصیلات پیش کیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ دو سال میں قانون نافذ کرنے والے 772 اہلکار دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہوئے، دو سال میں دہشت گردی کے 2174 واقعات ہوئے، جن میں 1613 دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی امریکی یا غیر ملکی سیکیورٹی کمپنی کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں، اگر کوئی غیر ملکی سیکیورٹی کمپنی کام کررہی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ سال میں 70 ہزار اسلحہ لائسنس جاری ہوئے،جس سے دہشت گردی اور جرائم بڑھ گئے، ہتھیاروں کے لائسنس پر تین ماہ سے پابندی عائد کردی گئی ہے،وزیر داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد کے ارد گرد کچی آبادیوں کی رجسٹریشن سے پتا چلا ہے کچی آبادیوں میں 98 ہزارغیرقانونی افراد مقیم ہیں۔ جن میں اکثریت غیر ملکی اور جرائم پیشہ افراد کی ہے۔ کچی آبادیوں کو کلیئر یا ریگولر کرنے کے لیے آئندہ چند دن میں اقدامات کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سبزی منڈی میں گزشتہ 12سال سے سالانہ 60 لاکھ بھتا وصول کیا جاتا ہے، ،بھتا وصول کرنے پر چار پولیس اور دو سی ڈی اے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :