Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کے باعث بلوچستان میں بے چینی ہے: چیف جسٹس

 لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کے باعث بلوچستان میں بے چینی ہے: چیف جسٹس

کوئٹہ…چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کے باعث بلوچستان میں بے چینی پائی جاتی ہے اور بظاہر صوبائی ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے عشایئے سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے اور قانون کی حکمرانی سے ہی لاپتا افراد کی بازیابی ممکن ہے، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہر جمہوری حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کے بنیادی حقوق انہیں پہنچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد او رمسخ شدہ لاشوں کے باعث بلوچستان میں بے چینی پائی جاتی ہے اور بظاہرصوبائی ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :