17 ستمبر ، 2013
لاہور…لاہور پولیس نے مال روڈ پر ڈرامائی انداز میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے خطرناک ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وارکاملزم امین بلیدی 2ساتھیوں سمیت لاہور کے علاقے مال روڈ سے گرفتار کرلیا، تینوں ملزمان پولیس کو قتل،بھتا،اغوابرائے تاوان سمیت متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی کے باعث ملزمان لاہور فرار ہوگئے تھے، تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ واربابالاڈلہ گروپ سے ہے۔