Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

بارودی مواد گاڑی کیس؛ ملزم حماد عادل کا اقلیتی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کا اعتراف

بارودی مواد گاڑی کیس؛ ملزم حماد عادل کا اقلیتی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کا اعتراف

اسلام آباد…اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی کے کیس کے مرکزی ملزم حماد عادل نے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ حماد کا کہنا ہے کہ شہباز بھٹی کو توہین رسالت قانون کی مخالفت کی وجہ سے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق حماد عادل نے تفتیش میں بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں تنویر اورعمرعبداللہ کے ساتھ مل کر شہباز بھٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ شہباز بھٹی کے قتل کے لئے تنویر اے کے 47 رائفل فاٹا سے لے کر آیاتھا۔ حماد نے بتایا کہ 2 مارچ 2011ء کی صبح شہباز بھٹی جیسے ہی گھر سے نکلا تو انہوں نے گاڑی کا راستہ روک کر شہباز بھٹی پر فائرنگ کردی۔ 31 اگست کو ملزم حمادعادل کے گھر میں کھڑی گاڑی سے 120 کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔ پولیس نے اتوارکی رات تھانہ سبزی منڈی سے حماد عادل کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ ملزم حماد کا ساتھی عمرعبداللہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کے قتل کے الزام میں پہلے ہی گرفتارہے۔

مزید خبریں :