Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

انقرہ: پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، نواز شریف

انقرہ: پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، نواز شریف

انقرہ…وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام نے بھارت کیساتھ امن قائم کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، افغانستان میں ہماراکوئی فیورٹ نہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک صنعتکار پاکستان میں سرمایہ لگائیں۔ وزیر اعظم نوازشریف نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں ترک وزیر اعظم طیب اردگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ جمہوری اور مستحکم افغانستان خطے اورپاکستان کے مفاد میں ہے، وہاں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں۔ ترکی پاکستانیوں کادوسراگھرہے، ترک اور پاکستانی عوام نے جمہوریت کیلئے مثالی جدوجہد کی ہے۔ انکا کہناتھاکہ عوام نے بھارت کے ساتھ امن قائم کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، مستحکم اور جمہوری افغانستان پاکستان اورخطے کے مفاد میں ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نوازشریف ترکی کے تین روز ہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچے تو ترکی کے وزیر ہاوٴسنگ، ارکان پارلیمنٹ اور ترکی میں پاکستانی نے ائرپورٹ پر انکا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں :