Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

امریکی اور برطانوی ایجنٹ میرے کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں: الطاف حسین

 امریکی اور برطانوی ایجنٹ میرے کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں: الطاف حسین

کراچی…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ امریکی اور برطانوی ایجنٹ ان کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، عالمی قوتیں پارٹی کے خلاف سر گرم ہیں مگر پارٹی دن بدن مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں اپنی 60 ویں سالگرہ کی تقاریب سے بیک وقت لندن سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوتیں ایم کیوایم کیخلاف سرگرم عمل ہیں۔ امریکی و برطانوی اخبارات میں ان کے خلاف الزامات لگائے گئے اور پروپیگنڈا کیا گیا، یہاں تک کہا گیا کہ ایم کیو ایم کے دن گنے جاچکے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امریکا،برطانیہ اور دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں بھی ختم نہیں کرسکتیں۔ متحدہ کے قائد نے کارکنوں سے کہا کہ آپ ذہنی اورجسمانی طورپرہرمشکل کیلئے تیارہوجائیں، دشمن ایم کیوایم کو ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ خود ختم ہو گئے۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ دنوں میں حراست میں لیے گئے متحدہ کے کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر انھیں قتل کر دیا گیا ہے تو بھی بتا دیا جائے۔

مزید خبریں :