Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

پنجاب یونیورسٹی اورٹاوٴن شپ سے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں3 افراد زیر حراست

پنجاب یونیورسٹی اورٹاوٴن شپ سے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں3 افراد زیر حراست

لاہور…پنجاب یونیورسٹی اورٹاوٴن شپ سے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اورالقاعدہ سے تعلق کے شبے میں شہزاد نامی نوجوان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔ شہزاد سائنس کالج لاہور کا طالب علم ہے جبکہ اس کے والد پنجاب یونیورسٹی میں ملازم ہیں۔ حساس اداروں کواطلاعات ملی تھیں کہ شہزاد بم بنانے کا ماسٹر ہے اور القاعدہ کے لیے کام کرتاہے۔ادھرٹاوٴن شپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں ریٹائرڈمیجرڈاکٹر اور اس کے بیٹے کوحراست میں لے لیاہے۔ دونوں پراسرار سرگرمیوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کے بیٹے کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :