17 ستمبر ، 2013
لندن…سابق صدرآصف زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کوفون کرکے انہیں انکی 60 ویں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ الطا ف حسین نے بھی سابق صدرزرداری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کااظہارکیا۔اس موقع پر الطا ف حسین اور سابق صدرمملکت آصف زردای کے مابین پاکستان کی موجودہ سیاسی وجغرافیائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوٴں نے ملک کی موجودہ داخلی علاقائی صورتحال اورخطے کے حالات پر اپنی تشویش کااظہارکیا۔ دونوں رہنماوٴں نے اس امرپراتفاق کیاکہ ملک کودرپیش نازک صورتحال کے باعث باہمی احترام اوریکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ دونوں رہنماوٴں نے باہمی رابطے جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا۔