25 ستمبر ، 2013
شیخوپورہ…شیخوپورہ کے قصبے جنڈیالہ شیر خان میں پنجابی زبان کے شیکسپیئر کہلائے جانے والے صوفی شاعر سید وارث شاہ کے عرس کی تقریبات کاآج آخری دن ہے،عرس میں گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔محبت،درد اور وچھوڑے کے خوبصورت رنگوں سے مزین قصہ ہیر رانجھا ،جس نے پنجابی زبان کو دُنیا کی زبانوں میں ایک وقار عطاکیا،اِس شاہ کارقصے کے خالق پیر سید وارث شاہ کے215ویں عرس کی تقریبات کا آج جنڈیالہ شیر خان میں تیسرا اورآخری دن ہے،میلے میں پنجاب کے سبھی خوبصورت ثقافتی رنگ نظرآتے ہیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور چادریں بھی چڑھائی جا رہی ہیں،ہیرخوانی کرتی ٹولیاں ،اور ونجلی کی کوک ماحول کو اور بھی دلفریب بنا رہی ہے۔میلے کے موقع پر وارث شاہ کمپلیکس میں تصاویر کی نمائش بھی جاری ہے،جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔