پاکستان
25 ستمبر ، 2013

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلامی تحریکوں کی سربراہی کانفرنس

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلامی تحریکوں کی سربراہی کانفرنس

لاہور…لاہورمیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی تحریکوں کی دوروزہ سربراہی کانفرنس شروع ہو گئی ، سیدمنور حسن کا کہنا ہے کہ فلسطین،کشمیر،افغانستان اور برما میں جاری ظلم وستم پر پر مغربی ملک خاموش تماشائی بنے ہیں ۔ اسلامی تحریکوں کی سربراہ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر دہشت گردی کا شکار ہونے والے مسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہناتھاکہ مصر میں ظلم کی داستان رقم کی گئی ، شام میں بھی قتل و غارت جاری ہے مگر مغربی ملک خاموش ہیں ۔ اُن کا کہناتھاکہ ہمیں تشدد کی بجائے اپنی حکمت عملی بہتر بنانے پر غور کرنا ہو گا۔ اُردن میں اخوان مسلمون کے سربراہ ڈاکٹرہمام سعید کا کہناتھاکہ کہا کہ مصر میں انسانی تاریخ کا بدترین قتل عام کیا گیا ،غزہ میں بھی مسلمانوں پر غضب ڈھایا جارہا ہے گا۔ اسلامی تحریکوں کے سربراہوں کی کانفرنس جمعرات کی شام اختتام پذیر ہو گی۔

مزید خبریں :