کھیل
21 مارچ ، 2012

ویسٹ انڈیزاور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا و ن ڈے دلچسپ مقابلے کے برابر

ویسٹ انڈیزاور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا و ن ڈے دلچسپ مقابلے کے برابر

نگز ٹاؤن… ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہو گیا۔ سینٹ ونسنٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی قائمقام کپتان شین واٹسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب شین واٹسن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 38 کے مجموعی سکور پر میتھیو ویڈ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 58 کے سکور پر ڈیوڈ وارنر 37 سکور بنا کر ڈیرن سیمی کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد جارج بیلی اور مائیکل ہسی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 170 تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر جارج بیلی شاندار 59 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 202 کے مجموعی سکور پر مائیکل ہسی 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن نے 3، کیمار روچ اور مارلون سیموئلز نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی مایوس کن تھا۔ 27 کے مجموعی سکور پر کیرون پاول 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 52 کے سکور پر مارلون سیموئلز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 52کے ہی سکور پر ڈیرین بریوو اپنا کھاتہ نہ کھول سکے اور آؤٹ ہو گئے۔ 72 کے سکور پر جانسن چارلس 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 78 کے اسکور پر ڈیویان بریوو بھی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 117 کے سکور پر کیرون پولارڈ 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 181 کے سکور پر اینڈریو رسل 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 190 کے سکور پر ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ کی گر گئی کارلٹن باگ 33 رنز بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ 220 کے سکور پر اس وقت گری جب ڈیرن سیمی 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ یوں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ برابر ہو گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے 3، دھورتی اور کلنٹ میکائے نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر مائیکل ہسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

مزید خبریں :