Geo News
Geo News

پاکستان
09 اکتوبر ، 2013

انسپکٹر فواد قتل کیس ، شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انسپکٹر فواد قتل کیس ، شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن کے دوران انسپکٹر فواد قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لیاری آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑی پر حملے میں ایس ایچ او انسپکٹر فواد خان اورایک پولیس اہلکارشہید ہوگیا تھا، جس کا مقدمہ شاہ جہاں بلوچ سمیت دیگر افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ شاہ جہاں بلوچ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ جہاں بلوچ نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل کراچی آپریشن کو متنازع بنارہے ہیں ،شاہ جہاں بلوچ کا کہنا تھا کہ انہیں ارشد پپو قتل کیس میں بدنیتی کی بنیاد پر ملوث کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :