09 اکتوبر ، 2013
لاہور…سپریم کورٹ کے جج کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھیجنے والے وکیل نے عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی۔معروف قانون دان سلمان اکرم راجانے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ان کے خلاف سپریم کورٹ نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایاتھا۔ درخواست دائر کرنے کے موقع پر اعتزازاحسن ، ہائی کورٹ بارکے عہدیداراورسینئر وکلا کی بڑی تعداد سلمان اکرم راجا کی حمایت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں موجود تھی۔