پاکستان
21 مارچ ، 2012

وہ وقت دورنہیں جب سارے سندھی ایم کیوایم کے ساتھ ہونگے ،الطاف حسین

وہ وقت دورنہیں جب سارے سندھی ایم کیوایم کے ساتھ ہونگے ،الطاف حسین

حیدرآباد…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے حیدرآباد میں18مارچ کوہونے والے ایم کیوایم کے تاریخی جلسہ عام پر حیدرآبادکے تمام کارکنوں اورعوام کوزبردست مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ وقت دورنہیں جب کراچی سے کشمورتک سارے سندھی عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہوجائیں گے ۔ انہوں نے یہ بات حیدرآبادکے شاندارجلسہ عام کی کامیابی پر حیدرآباد زونل کمیٹی اور تمام سیکٹرز کمیٹیوں اورشعبہ جات کے ارکان کے اعزازمیں عشائیہ کے موقع پر فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآبادکے رقبہ اورآبادی کے تناسب سے حیدرآبادکے جلسہ میں ماوٴں بہنوں نے جس بڑی تعداد میں شرکت کی ہے اس نے کراچی میں خواتین کے جلسہ کاریکارڈتوڑدیاہے جس پر میں حیدرآبادکی ماوٴں بہنوں کوسلام پیش کرتاہوں اورجلسہ کے انتظامات کیلئے رات دن کام کرنے والے کارکنوں کوسینے سے لگاکرشاباش دیتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآبادالطاف حسین کاشہرہے،اس کاثبوت حیدرآبادکے عوام نے ایک بار پھر تاریخی جلسہ میں دیدیاہے جس پر میں انہیں ڈھیروں ساری مبارکبادپیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادکاتاریخی جلسہ انقلاب کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انقلاب کیلئے مجھے وڈیرے جاگیردارنہیں بلکہ غریب ہاری ، کسان ، مزدور اورمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نوجوان چاہئیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں سندھ کے غریب ہاریوں ، مزدوروں کے ساتھ ساتھ سندھ کی مظلوم ماوٴں بہنوں بیٹیوں کو کاروکاری، غیرت کے نام پرقتل ،قرآن سے شادی کی ظالمانہ رسومات سے آزادکراکردم لوں گا۔انہوں نے جلسہ عام کی شاندارکوریج پر الیکٹرونک اورپرنٹ میڈیا کابھی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے جلسہ عام کی بہترین کوریج پرسندھی اخبارات کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ا ب نئے اورپرانے سندھیوں کے درمیان فرق ختم ہوجاناچاہیے۔ انہوں نے جلسہ کے انتظامات میں حصہ لینے والے تمام ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسابق حق پرست ناظمین اورکونسلروں کوبھی خراج تحسین پیش کیا.

مزید خبریں :