21 مارچ ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے روزنامہ جنگ اوردی نیوزکے سرکولیشن ٹرک پر حملے،اغوا اوراخبارات کے بنڈل نذرآتش کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کومیڈیاکاگلاگھونٹنے کی ایک اورمذموم کوشش قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں نے گزشتہ روز جیو کی وین پر حملہ کیاتھااورکیبل آپریٹرزکودہشت گردی کانشانہ بنایا، کیبل کے تارکاٹے اوراب جنگ اوردی نیوز کے سرکولیشن ٹرک پرحملہ کرکے اخبارات کے بنڈل نذرآتش کردیے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انھوں نے صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، وزیرداخلہ رحمن ملک، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کوفی الفورگرفتارکیاجائے اوراخبارات کوتحفظ فراہم کیاجائے ۔انہوں نے جنگ اوردی نیوزکے عملے سے بھی دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکیا۔